اللہ کی ذات کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگوں گا ، شاہد خاقان

اللہ کی ذات کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگوں گا ، شاہد خاقان

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ پاکستانی شناختی کارڈ لے کر چینی حاصل کرنے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں چینی اسکینڈل میں پنجاب کے وزرا کا کیا قصور ہے،اصل ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہیں ہونا یہ چاہیے کہ نیب پاکستان کی 40 فیصد چینی پیدا کرنے والوں کو بلائیں وزیر اعظم اور وزیروں کو بھی بلا کر ان پر کیس بنائیں اور جیل میں ڈالیں، پھر دیکھیں انصاف کا تقاضہ کیا ہے

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزرا کی فوج ہے اور ان کی نوکریاں روز بدلی جاتی ہیں، آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں عوام مشکل میں ہیں عوام چینی کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں صرف ایک ذات سے معافی مانگتا ہوں اسپیکر یا کسی اور سے نہیں صرف اللہ تعالی کی ذات سے معافی مانگتاہوں اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے، دنیا کورونا وائرس پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں ہمارا ملک خیرات سے ویکسین لگوا رہا ہے حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کو بند کریں یہ ناکام ہوچکی ہے شہباز شریف ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکے ہیں آج تک پتہ نہیں چلا کہ صحافی ابصار عالم کو گولی مارنے والے کون تھے صحافت بھی دھمکیوں، دباؤ اور جانی خطرے کی زد میں ہےجو اسپیکر ناموسِ رسالت کی بات نہ کرنے دے وہ صحافت کی آزادی پر بھی بات نہیں کرنے دے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *