ترک صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول ترین مسلمان حکمران

ترک صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول ترین مسلمان حکمران

گیلپ انٹرنیشنل سروے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول ترین مسلمان حکمران ہیں اس کے علاوہ وہ دنیا کے پانچویں مقبول رہنما ہیں۔

سروے پاکستان سمیت دنیا کے 50 ممالک میں کرایا گیا تھا اور اس میں 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین کی راۓ شامل ہے ان لوگوں سے عالمی حکمرانوں سے متعلق رائے لی گئی تھی

سروے کے مطابق رجب طیب اردوان مسلمان حکمران میں بازی لے گئے اور وہ سب سے پہلے نمبر پر ہیں

دوسرا نمبر

دوسرے نمبر پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں جن کے 25 فیصد نمبر ہیں

تیسرا نمبر

تیسرے نمبر پر ایرانی صدر حسن روحانی ہیں جنہوں نے 21 فیصد نمبر حاصل کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر، امریکی و روسی صدور کے بعد پانچویں نمبر پر مقبول رہنما بھی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *