قومی اسمبلی میں تلخ کلامی :شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

قومی اسمبلی میں تلخ کلامی :شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

گزشتہ روز فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تھی
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی

شاہد خاقان عباسی اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس چلے گئےاور کہا آپ کو شرم نہیں آتی میں جوتا اتار کر ماروں گا جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اپنی زبان سنبھالیں میں بھی ایسا ہی کروں گا

قومی اسمبلی میں ماحول گرم رہا اور اپوزیشن نے خوب احتجاج کیا شاہد خاقان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر نوٹس لے لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے شاہد خاقان عباسی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ شاہدخاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا ، ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر سپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ، شاہد خاقان عباسی سات روز کے اندر معذرت اور اپنی پوزیشن کو اضح کریں

خیال رہے کہ خیال رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا معاہدے سے روگردانی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

انکی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نےٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تھا دو روز قبل حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کردیا گیا اور چھ روز تک معطل رہنے والی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی گئی ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے کل قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی گئی تھی جو کہ جمعہ کے روز تک موخر کردی گئی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *