قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قراراد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جاۓگی اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار بلاول نے اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے اس فیصلے سے پی پی پی ارکان اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا اور معاہدہ بھی قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا کسی بھی مرحلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا اور آج پی ٹی آئی ایوان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لے کر پابندی عائد کی لوگ اپنی جان سے گئے اور 500 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں پانچ روز انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے معاہدے سے روگردانی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

انکی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نےٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تھا کل رات حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کردیا گیا
اور آج قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جاۓ گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *