تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

تحریک لبیک رہنما کو رہا کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستانکے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا ہےحکومت اور ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوۓ جس کے بعد یہ رہائی ہوئی ہے

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاملات طے پائے گئے جس میں معاہدہ کیا گیا کہ ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گااس کے ساتھ ہی مقدمات بھی واپس لئے جائیں گے فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے رہنماؤں کے نام بھی اس فہرست سے نکالے جائیں گے

خیال رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا معاہدے سے روگردانی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

انکی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نےٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تھا کل رات حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *