ن لیگ بھی تحریک لبیک کے ساتھ مل کر انتشار پھیلا رہی ہے ، وزیراعظم

آج قوم سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانس سےتعلقات ختم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہمارا اور ٹی ایل پی کا ایک ہی مقصد ہے بس طریقہ کار میں فرق ہے جرم کہیں اور ہو اور خود کش حملہ خود پرکرلو یہ کہاں کی عقلمندی ہے تعلقات توڑنے کا نقصان ہمیں ہوگا کیونکہ ہماری پچاس فیصد برآمدات یورپی یونین کو جاتی ہے

 

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اب تک پولیس کی 40 گاڑیوں کو جلایا جاچکا ہے 4 پولیس اہلکار شہید، 800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور احتجاج سے 100سڑکیں بلاک ہوئیں، عوام کا نقصان ہوا، آکسیجن سلنڈر نہ ملنے سے اسپتالوں میں اموات ہوئیں۔ راستے بند ہونے سے کورونا مریضوں کو آکسیجن نہیں ملی کروڑوں کی املاک کو نقصان ہوا

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اکاؤنٹس پروپیگنڈہ کررہی ہیں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں انتشار کا فائدہ اٹھانے کیلئے بیرونی قوتیں بھی اس میں کود پڑیں اور ابھی تک 4 لاکھ ٹوئیٹس کا جائزہ لیا ہے جن میں سے 70 فیصد جعلی اکاؤنٹس سے کی گئیں جب کہ بھارت کے 380 گروپس اس حوالے سے واٹس ایپ پر گروپ فیک نیوز چلا رہے تھے

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ توہین رسالت مہم کو میں خود لیڈ کروں گا تمام اسلامی ممالک یک زبان ہوکر کہیں گے تو مغرب پر اثر پڑے گا حضورﷺکی شان کے متعلق مغرب کو سمجھانا پڑےگا

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہماری سیاسی جماعتیں خاص طور پر جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) نے اس انتشار میں کود پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب سلمان رشدی نے کتاب لکھی تھی تو نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنے تھے، انہوں نے اس حوالے سے کتنے بیانات دیے اور کتنے فورمز پر اس کی مذمت کی لیکن آج صرف انتشار پھیلانے کیلئے ان کے ساتھ مل گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں بھی مسلسل اسلام فوبیاکی بات کی میں نے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو بھی اس حوالے سے خط لکھ کر کہا تھا کہ فیس بک کو اسلاموفوبیا کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔50 مسلم ممالک ہیں لیکن ان میں سے میں کوئی بھی مظاہرے نہیں کررہا لیکن کالعدم ٹی ایل پی چاہتی ہے ملک میں مظاہرے ہوں اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرکے کوئی فائدہ نہیں

وزیراعظم نے علماءکرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت کی تائید کریں کیونکہ یہ سب جو ہورہا ہے اس سے ہمارے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے پانچ روز سے ٹی ایل پی ملک بھر میں مظاہرے کررہی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *