آج مظاہرین کی ایک بڑی تعداد شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں کا مجمعہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کے باہر پہنچ گیا ہے اور مظاہرین نے لال حویلی کا گھیراؤ کر لیا ہے مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
مظاہرین نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے مظاہرین کی اس حرکت کے بعد پولیس اور رینجرز کے دستے بھی لال حویلی کے باہر پہنچ گئے ہیں رینجرز کو فوری طور پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
اس کے علاوہ شیخ رشید کے ساتھیوں نے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے باعث مظاہرے شروع ہوئے مظاہروں کا مقصد فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ ہے یہ مظاہرے تین دن تک جاری رہے
متعدد افراد زخمی بھی ہوئے آج مظاہرہن ڈی ایس پی کو اغوا کر کے لے گئے پچاس ہزار لیٹرپیٹرول کا ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا رینجرز اور پیٹرول پم پر بھی حملہ کیا گیا
گذشتہ روز پولیس نے لاہور میں پر تشدد مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فوٹیجز کی مدد سے کالعدم ٹی ایل پی کے 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔