لاہور میں پچھلے پانچ روز سے موبائل ڈیٹا سروس کام نہیں کررہی ہے تحریک لبیک کی جانب سے یتیم خانہ چوک پر دیے جانے والے دھرنے کے باعث سروس معطل کر دی گئی ہے
یتیم خانہ چوک اطراف کے 10 کلومیٹر کے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ میں سروس معطل ہے اس کے علاوہ مزنگ چوبرجی جیل روڈ مال روڈ اور داتادربار پر بھی سروس متاثر ہے
پس منظر
گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے باعث مظاہرے شروع ہوئے مظاہروں کا مقصد فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ ہے یہ مظاہرے تین دن تک جاری رہے
متعدد افراد زخمی بھی ہوئے آج مظاہرہن ڈی ایس پی کو اغوا کر کے لے گئے پچاس ہزار لیٹرپیٹرول کا ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا رینجرز اور پیٹرول پم پر بھی حملہ کیا گیا
پولیس نے گزشتہ روز 70 سے زائد ٹی ایل پی ارکان کو حراست میں لے لیا تھا
خیال رہے کہ آج مفتی منیب نے علماء کرام کی حمایت میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مولانا فضل الرحمان نے بھی یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بھی مفتی منیب کے ساتھ ہیں