کوئی بھی حکومت سانحہ یتیم خانہ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،نور الحق قادری

وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری نے موجودہ صورتحال پر قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے مختصر پالیسی بیان دے دیا ہے حکومت کی پالیسی مذاکرات اور مفاہمت کی ہے گزشتہ چار ماہ سے اس معاملے کو منت سماجت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے کوئی بھی حکومت سانحہ یتیم خانہ کی متحمل نہیں ہو سکتی جتنا افسوس اپوزیشن کو ہوا اتنا ہی حکومتی اراکین کو ہوا ہے

انہوں نے بتایا کہ آج شام تحریک لبیک کے مظاہرین سے مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔ کوشش کریں گے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں مذاکرات کا رستہ کھلا ہے آپ آجائیں ہم علماء کرام کا احترام کرتے ہیں لیکن خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کا کام ہے

نور الحق قادری نے بتایا کہ نبی کریمﷺ کی محبت میں پوری قوم ایک ہے ہم نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے توہین رسالت پر ہم ایک پیج پر ہیں آپکے معاہدے کو پارلیمنٹ میں ضرور لے کر جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ مزاکرات کا پہلا دور سحری سے پہلے ختم ہوگیا تھا اور اب دوسرا جاری ہے

دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں مفتی منیب نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا

واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کےمطابق وزیراعظم عمران خان آج شام 4:30 بجے ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *