مفتی منیب الرحمن نے ملک پاکستان میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

مفتی منیب الرحمن نے ملک پاکستان میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پاکستان میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں پرامن طریقے سے ہڑتال کی جاۓ گی۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور مولانافضل الرحمن کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے واقعے کے خلاف آج پورے ملک میں شٹرڈاؤن مکمل ہڑتال ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام بھی شامل ہونگی۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم مفتی منیب الرحمن کی طرف سے جاری کردہ ہرتال کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان کے موقف مطالبات اور اعلانات کی مکمل طور پر حمایت کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی سندھ بار کونسل کی جانب سے لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیے تھے۔ آل سٹی تاجر کمیٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

رہنما تاجر برادری شرجیل گوپلانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور علماء کرام کے اعلانات کی حمایت کرتے ہوئے آج تمام مارکیٹیں بند رکھی جائیں گے۔

دوسری طرف کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی علماء کرام کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں تمام الیکٹرونکس مارکیٹس بند رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی علماء کرام کے موقف اور اعلانات کا بھرپور ساتھ دینے کا عندیہ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے بھی ہڑتال کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آج پورے کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *