مولانا سعد رضوی نے کارکنان کے نام پیغام جاری کر دیا

مولانا سعد رضوی نے کارکنان کے نام پیغام جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق مولانا سعد رضوی کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کے نام پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ اور مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی نے جیل سے پاکستان تحریک لبیک کارکنان کے نام پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے ہونے والے دھرنے کو پر فوری طور پر ختم کردیا جائے۔

سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ تمام کارکنان دھرنا چھوڑ دیں اور فوری طور پر اپنے اپنے گھروں کو واپس پلٹ جائیں اور اگر شوری ممبران خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

دھرنوں کی وجہ سے پیدا شدہ عوامی مشکلات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سورہ میں ممبران کی ضد کے باعث 6 دن سے سیکڑوں کارکنان اور عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ 20 اپریل کو طے شدہ ہرتال کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لیا جائے۔

سعد رضوی نے ٹی ایل پی کے اہم کارکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ ظہیر حسین میری طرف سے جاری کردہ ہدایات پر فوری طور پر عمل کروائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مذہبی جماعت پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے پاکستان کی اہم شاہراوں کو بند کر دیا گیا تھا جن کو کلیئر کرانے میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےتھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک لبیک کارکنان بھی کافی تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی صورت حال میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کا کام سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ جس کو روکنے کے لیے پاکستانی حکام کی جانب سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *