کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے اب ڈنڈے کا استعمال کیا جائے گا:فردوس عاشق اعوان

کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے اب ڈنڈے کا استعمال کیا جائے گا:فردوس عاشق اعوان

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کرونا ایس او پیز پر ڈنڈے کی مدد سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ” خدمات آپ کی دہلیز پر” سے عوام کو بہت ریلیف حاصل ہوگا۔ اب اعلی افسران کا بھی احتساب ہوگا اور عوام کو تکلیف پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ بننے والے افسران کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

کرونا وائرس کے تیسری لہر کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اب ڈنڈے کی مدد سے عوام کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد میں جہانگیر ترین کا بڑا حصہ ہے۔ لیکن جس پر انگلی اٹھے اسے جواب دینا پڑتا ہے۔ اگر تحقیقاتی اداروں سے وہ کلین چٹ حاصل کرلیتے ہیں تو حکومت پاکستان کو اس سے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ مگر گزشتہ چند روز سے مذہبی جماعت کا اجتماع سڑکوں پر موجود ہے جس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بازاروں اور گلی کوچوں میں بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *