متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے قدم اٹھالیا
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے مصر کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا
دوران گفتگو شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ وہ خلیج میں امن قائم کروانے کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔
امارتی حکومت نے فریقین میں کشیدگی گھٹانے اور امن قائم کرنے کے لیے قدم اٹھانے کافیصلہ کیا
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً 2 لاکھ فلسطینی مرد و خواتین مقیم ہیں۔ جو کہ اسرائیلی بربریت پر پھٹ پڑے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لاچار ہیں۔ ہمارا فلسطین جل رہا ہے، ہم وطن شہید ہو رہے، مگر ہم سوائے رونے کے کیا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشیدگی کا آغاز ہوا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد تین سو کے قریب ہوگئی جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں
اسرائیل کے مطابق گذشتہ حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔