چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گنسو میں طوفانی بارش اور اولے گرنے کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق چائنا کے صوبہ گنسو میں گزشتہ روز ماؤنٹین میراتھن ریس جاری تھی۔ تاہم اس وقت 100 کلو میٹر کی ماؤنٹین میراتھن ریس کے دوران اچانک طوفانی بارش اور اولے پڑنے لگے جس کے باعث 21 افراد کی موت واقع ہوگئی۔
چینی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماؤنٹین میراتھن ریس میں 172 افراد کی جانب سے حصہ لیا گیا تھا۔ تاہم طوفانی بارشوں اور اولے گرنے کے باعث متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جب کے حکام کی جانب سے ریس کو روک دیا گیا ہے اور طوفانی بارش کے باعث پھنسے افراد کو ڈھونڈنے کے لئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
چین کے صوبہ گنسو کے مقامی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماؤنٹین میراتھن ریس میں شامل شرکاء جب بلند ترین مقام پر پہنچے تو اچانک طوفانی بارشوں اور اولوں نے انہیں آ لیا۔
چینی میڈیا کے مطابق ماؤنٹین میراتھن ریس میں شامل شرکاء کی موت موسم کی شدت کی وجہ سے ہوئی ہے۔