ذرائع کے مطابق کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے کرونا وائرس سے میں پھیلاؤ میں کمی کرنے کے باعث پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب یہ پابندی 21 جون تک رہے گی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لئے سفری پابندیوں میں مزید 30 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم کرونا وائرس کے پھلاؤ میں کمی کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاہم پاکستان اور بھارت پر سفری پابندی کا اطلاق جون تک رہے گا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر لگائے گئے سفری پابندیاں صرف براہ راست آنے والی پروازوں پر ہے۔ نوٹس کے مطابق اب بھی پاکستان اور بھارت سے لوگ کینیڈا کی جانب سفر کر سکتے ہیں تاہم پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو پہلے کسی تیسرے ملک میں جانا ہوگا پھر کینیڈا کے لیے سفر کرنا ہوگا۔
کینیڈا میں لینڈ ہونے سے پہلے آپ نے کرونا وائرس کی منفی رپورٹ کو جو کہ پرواز میں چڑھنے سے پہلے منگوائی گئی تھی اسے جمع کروانا ہوگا۔