حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الفیف پر اسرائیل نے دودفعہ حملے کیے دونوں حملوں میں محمدالفیف محفوظ رہے
تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ کے کمانڈر اسرائیل کو گزشتہ 25 سال سے مطلوب ہیں ان پر جنوبی غزہ میں دودفعہ حملہ کیا گیا وہ دونوں بار بچ گئے اسرائیل مسلسل ان کا پیچھا کر رہا ہے
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل بربریت آج گیارہویں روز بھی جاری ہے غزہ کھنڈر بن چکاہے عمارات تباہ ہو چکی ہیں اسکول یونیورسٹیاں اور ہسپتال بھی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی بےحسی عروج ہے
اسرائیل کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری رہے گا برطانوی میڈیا نے کہا کہ حماس نے کہا ہے کہ ایک یا دو روز میں جنگ بندی کی توقع ہے
فلسطینی صدر نے بیان دیا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے ایجنسی براۂے امداد فلسطین نے کہا کہ غزہ کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر فوری چاہیں
دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں سے 12 یہودی ہلاک ہو گئے حماس نے اب تک 3 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 213 ہوگئی جبکہ 1550 افراد زخمی ہیں۔
غزہ ميں حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے پاور اسٹيشنوں کو چلانے کیلئے صرف ايک دن کا ايندھن باقی رہ گيا ہے، جس کے بعد رہائشی علاقے اور اسپتال تاريکی ميں ڈوب جائيں گے