غزہ میں اسرائیل بربریت آج گیارہویں روز بھی جاری

غزہ میں اسرائیل بربریت آج گیارہویں روز بھی جاری

غزہ میں اسرائیل بربریت آج گیارہویں روز بھی جاری ہے غزہ کھنڈر بن چکاہے عمارات تباہ ہو چکی ہیں اسکول یونیورسٹیاں اور ہسپتال بھی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی بےحسی عروج ہے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری رہے گا برطانوی میڈیا نے کہا کہ حماس نے کہا ہے کہ ایک یا دو روز میں جنگ بندی کی توقع ہے

فلسطینی صدر نے بیان دیا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے ایجنسی براۂے امداد فلسطین نے کہا کہ غزہ کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر فوری چاہیں

اب امریکہ نے بھی بیان دیا ہے کہ اسرائیل کو یہ جنگ بند کردینی چاہیے

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کوووڈ کی واحد لیب تباہ ہو گئی اسکول یونیورسٹیاں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہسپتال بھی تباہ ہو گئے

بے گھر ہونے والوں کی تعداد 52 ہزار ہو گئی غزہ کی محکمہ صحت کی عمارت بھی تباہ ہو گئی اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں سہولتوں کا فقدان ہے

بتایا گیا ہے کہ حماس نے اب تک 3 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں غزہ ميں حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے پاور اسٹيشنوں کو چلانے کیلئے صرف ايک دن کا ايندھن باقی رہ گيا ہے، جس کے بعد رہائشی علاقے اور اسپتال تاريکی ميں ڈوب جائيں گے

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 213 ہوگئی جبکہ 1550 افراد زخمی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *