انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو کی بنائی گئی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آج امریکی صدر فلسطینی علاقے غزہ پر حملوں میں قابل ذکر کمی چاہتے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کردی ہے جب کے امریکی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کا جنگ بندی کی حمایت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی پالیسی پر برداشت کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک اسرائیلی فورسز تمام تر اہداف حاصل نہیں کر لیتے تب تک جنگ بندی نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کا فلسطین میں موجود غزہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غزہ کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چار مظاہرین کو شہید کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 63 بچوں سمیت 220 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔