عرب ممالک کے خلاف بیان دینے پر لبنانی وزیر خارجہ مستعفی

ذرائع کے مطابق عرب کے خلاف لبنان کے وزیرخارجہ مستعفی ہوگئے لبنان کی نگران حکومت کے وزیرخارجہ شربیل وہبہ نے اپنا استعفی صدر میشال کو پیش کیا صدر نے استعفی قبول کرلیا لیکن وجہ سامنے نہیں آسکی

چندروز قبل لبنانی وزیرخارجہ نےاک پروگرام میں داعش کو بنانے کاالزام عرب ممالک پر لگایا تھا

انہوں نے کہا تھاکہ عراق اور شام میں داعش کا ظہور خلیجی ممالک کی وجہ سے ہے

تفصیلات کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ شربل وھبہ نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ کچھ خلیجی ممالک نے داعش تنظیم کو سپورٹ کیا اور اسے عراق کے علاقوں میں لے کر آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محبت، بھائی چارے اور دوستی کے علمبردار بننے والے ان ممالک نے داعش کو ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے عرب ممالک کا نام نہیں لیا تھا تاہم اس کے بعد سعودی عرب لبنان کویت اور ایران نے سفیر کوسخت سرزش کی گئ

اس کے بعد ابوظبی میں تعینات لبنانی سفیر کو بھی اماراتی حکومت نے دفتر خارجہ میں طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بیان لبنان اور خلیجی ممالک کے تاریخی تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ اس طرح کے غلط بیانات سے لبنان اور خلیجی ریاستوں کے تعلقات میں بگاڑ اور تناؤ پیدا ہو گا۔ جو خطے اور یہاں کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

جس کے بعد ملک میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی اور وزیرخارجہ نے استعفی دےدیا تاہم ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *