گزشتہ نو روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا
جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد213 ہوگئی جبکہ 1550 افراد زخمی ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں بمباری کے نتیجے میں کوووڈ کی واحد لیب تباہ ہو گئی اسکول یونیورسٹیاں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہسپتال بھی تباہ ہو گئے
حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغے جس کے بعد آج پانچ سالہ لڑکے سمیت تین اسرائیلی ہلاک ہوۂے جس کے بعد اسرائیلی اموات کی تعداد 130 ہوگئی
عالمی رہنماؤں نے نیتن یاہونے سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جسے مسترد کرتے ہوۂے اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ حملے اس وقت رک جاری رہیں گے جب تک اسرائیلی شہروں پر حملے بند نہیں ہوتے
انہوں نے کہا کہ اسلامی شدت پسندوں کو ایسی ضربیں لگائی ہیں جس کی وہ توقع نہیں کررہے تھے
اسرائیل نے امریکہ کا شکریہ ادا کیا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کے حق میں بیان رکوایا امریکہ نے تین بار ویٹو کا حق استعمال کیا اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بھی بمباری کی