اسرائیلی بمباری آج نویں روز بھی جاری ہے مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں بمباری کے نتیجے میں کوووڈ کی واحد لیب تباہ ہو گئی اسکول یونیورسٹیاں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہسپتال بھی تباہ ہو گئے
بے گھر ہونے والوں کی تعداد 52 ہزار ہو گئی غزہ کی محکمہ صحت کی عمارت بھی تباہ ہو گئی اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں سہولتوں کا فقدان ہے
دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں سے 12 یہودی ہلاک ہو گئے حماس نے اب تک 3 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں
اسرائیل نے امریکہ کا شکریہ ادا کیا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کے حق میں بیان رکوایا امریکہ نے تین بار ویٹو کا حق استعمال کیا اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بھی بمباری کی
غزہ ميں حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے پاور اسٹيشنوں کو چلانے کیلئے صرف ايک دن کا ايندھن باقی رہ گيا ہے، جس کے بعد رہائشی علاقے اور اسپتال تاريکی ميں ڈوب جائيں گے۔
پاکستان نے اسرائیل جارحیت کیخلاف انسانی بنیادوں پر غزہ کو طبی امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے
گزشتہ روز ایدھی بسیں امداد کے لیے مصر کے رستے غزہ پہنچ گئی ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 213 ہوگئی جبکہ 1550 افراد زخمی ہیں۔