اسرائیلی جارحیت آج دوسرے ہفتے بھی جاری ہے آج صبح اسرائیل نے 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے جس کے باعث شہیدوں کی تعداد 263 ہو گئ
حملوں میں اسپتال اور فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا سب سے بڑا نقصان کورونا ٹیسٹنگ کی واحد لیب تباہ کرکےکیا
اسرائیلی وزیراعظم نے پوری طاقت سے حملے جاری رکھنے کا کہا ہے فورسز کی بمباری کے باعث ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں یتیم خانہ بھی تباہ ہو گیا ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی طبی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں
زخمیوں کی تعداد 1442 ہو چکی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت پورے زوروشور سے جاری ہے فرانس مصر اوراردن سیزفائر کے لیے کوشش کر رہے ہیں
فرانس کے صدر نے بیان دیا کہ کشیدگی پر تشویش ہے مصر اور فرانس کے صدر نے سیز فائر کا مطالبہ کیا اقوام متحدہ نے بھی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اجلاس 20 مئی کو ہوگا جو کہ صبح دس بجے ہو گا
ترکی کے صدر نے دبنگ بیان دیا کہ ہم بیت المقدس کی طرف بڑھتے ہاتھوں کو روکیں گے ملائیشیا کے وزیراعظم کا بھی مزمتی بیان سامنے آیا