امریکہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرے گا، منظوری دے دی گئی

امریکہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرے گا، منظوری دے دی گئی

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے سات سو پینتیس ملین ڈالرز کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی پارٹی کانگریس کو اسلحہ کی ڈیل کے متعلق رواں ماہ ہی بتا دیا گیا تھا مگر پارٹی کے متعدد اراکین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی اس ڈیل کو غلط قرار دیا تھا اور اراکین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی اس ڈیل سے خطے میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ تاہم ان اراکین کی بات نہ مانتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ 735 ملین ڈالرز کے اسلحہ کی ڈیل کر لی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد کانگریس پارٹی کو بیس دن کے اندر اندر اعتراض کے بارے میں بتانا ہوتا ہے۔ تاہم امریکی ڈیموکریٹ پارٹی بھی سہیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے۔

امریکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان فاصلہ کی ڈیل کی منظوری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع سے پہلے ہی دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئی روز سے فضائی حملے اور بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 200 سے زائد شہید ہونے والے افراد میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور فضائی حملوں کی بدولت تباہی کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *