امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیز چاکنگ ، قتل کی دھمکیاں

امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیز چاکنگ ، قتل کی دھمکیاں

امریکی ریاست میں مسجد کے باہر کچھ افراد نے مسلمانوں کے خلاف چاکنگ کی جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں طیبہ اسلامک سینٹر کی مسجد کے باہر مظلوم فلسطینیوں کے خلاف نامعلوم افراد نے چاکنگ کی جس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی

ممبر اسلامک سینٹر نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا یے

مسجد انتظامیہ نے چاکنگ پر عید مبارک کے بینرز لگا دئیے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے

اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد119 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہوگئے ہیں

فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی کے باعث سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جو کہ اب موخر کردیا گیا ہے اجلاس امریکہ کی ایماء پر مؤخر کیا گیا ۔۔جوکہ اب اتوار کو ہوگا

اجلاس مؤخر کےبارے میں وضاحت دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اجلاس کو روکنا نہیں چاہتا بس اتنا چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے مشرق وسطی پر کھلی بحث کرنے کے حامی ہیں تشدد کو روکنا چاہتے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *