فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر ظلم و تشدد کی وجہ سے دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر لگاتار حملوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم اور تشدد کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج اور مظاہرے پاکستان، جرمنی، فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، اسپین، قطر میں جاری ہے اور دیگر ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور احتجاج زور پکڑ رہے ہیں۔

پوری دنیا کے مظاہروں اور احتجاج میں موجود عوام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت دیر تک خاموش رہ چکے ہیں اب بولنے کا وقت آگیا ہے۔ فلسطینیوں کے دفاع کے لئے مظاہرے اور احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی میں کراچی پریس کلب کے باہر مجلس وحدت المسلمین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر جاری ظلم و تشدد کے خلاف کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے شرکت کی گئی۔ دھرنے میں آئے ہوئے افراد سے مقررین نے تقریر کے دوران کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہونے والی بمباری کا نوٹس لے۔ پوری دنیا میں موجود مسلم امہ فلسطینیوں کی مدد کو یقینی بنائے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے رمضان المبارک اور عید کے روز بھی فلسطینی شہریوں پر ایسے ظلم ڈھائے ہیں جن کی مثال زمانے میں نہیں ملتی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن میں ماربل آرچ کے مقام پر عوام فلسطینی شہریوں کے دفاع کے لئے اکٹھی ہوئی اور اسرائیلی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا گیا۔ دوسری جانب سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بہت سے افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی بہت ساری عوام اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں باہر نکل آئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تاہم کیونکہ فرانس بھی اسرائیل کے ساتھ ہے اسی لیے پولیس نے احتجاجی مظاہروں میں موجود عوام کو بکھیرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *