امریکانے سلامتی کونسل کااجلاس ملتوی کروادیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جو کہ مؤخر کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس امریکہ نے مؤخر کروایا ہے اب یہ اجلاس اتوار کو ہوگا

اجلاس مؤخر کےبارے میں وضاحت دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اجلاس کو روکنا نہیں چاہتا بس اتنا چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے مشرق وسطی پر کھلی بحث کرنے کے حامی ہیں تشدد کو روکنا چاہتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جاے گا ہمارا مؤقف بہت واضح ہے ہم چاہتے ہیں کہ راکٹ حملے رک جائیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے

اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہوگئے ہیں لیکن یہ لڑائی ابھی ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے

پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں