ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات ہوگئے ہیں اور نتائج کاانتظار ہے جس کی تصدیق ایران نے بھی کردی ہے
ایران نے سعودی عرب سے حال ہی میں ہونے والی بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں مذاکرات کی کامیابی یا نتائج کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اسی حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے بھی بیان دیا ہے کہ خطے میں قیام امن اور ترقی کے لیے خیر مقدم کرتے ہیں تاہم ایران ابھی بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے دو اہم مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے حق میں بہتر ہےسعودی عرب کو امن کے قیام کے لیے ضمانت چاہیے جب کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے پر بھی بات کی تھی۔
خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب 5 سال سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جس کے بعد برطانیہ نے گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے وفد کے درمیان بغداد میں ملاقاتوں کا انکشاف کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
جس کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان نے اک انٹرویو میں روایتی حریف ایران سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں دونوں ممالک ابھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں اس لیے مذاکرات کا ایجنڈا سامنے نہیں آسکا تھا