’میں تاریخ میں یہ ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا کہ میں نے یروشلم کو بیچ دیا ٰ فلسطینی صدر

’میں تاریخ میں یہ ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا کہ میں نے یروشلم کو بیچ دیا ٰ فلسطینی صدر

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اک تجویز دیتے ہوۓ امن منصوبہ پیش کیا کہ فلسطینی ریاست اور مقبوضہ مغربی کنارے پر آباد بستیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کی جاۓ

جس پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ’میں تاریخ میں یہ ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا کہ میں نے یروشلم کو بیچ دیا‘

اس سے قبل فلسطین کے صدر محمود عباس نے بتایا تھا کہ فلسطین نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

فلسطینی صدر نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے فون پر ٹرمپ کے ساتھ اس منصوبے پر بات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس منصوبے کے مطالعہ کے لیے اس کی کاپی وصول کرنے سے بھی انکار کیا

اس منصوبے پر تبادلہ خیال کے لیے عرب لیگ کا اجلاس بلایا گیا عرب لیگ نے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت میں فلسطینیوں کی حمایت کردی

اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے بتایا ’ہم نے اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے اور امریکہ کے ساتھ سکیورٹی سمیت کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔‘

تاہم اسرائیلی حکام نے ان کے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خیال رہے گزشتہ روزاسرائیلی نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی وہ جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہوئے اور اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے نمازیوں کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا

اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو عبادات سے روکا جس پر مسجد میدان جنگ بن گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *