نئی تحقیق ،کرونا وائرس کی تشخیص اب شہد کی مکھیاں بھی کرسکیں گی

نئی تحقیق ،کرونا وائرس کی تشخیص اب شہد کی مکھیاں بھی کرسکیں گی

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس میں شہد کی مکھیاں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کے لئے استعمال ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کے سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کی مدد سے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اس مقصد کے لئے نیدرلینڈ کے سائنس دانوں کی جانب سے شہد کی مکھیوں کو تربیت دی گئی ہے کہ شہد کی مکھیوں کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے شہد کی مکھیوں نے نمونوں میں موجود کرونا وائرس کی تشخیص چند لمحوں میں کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کو تربیت دینے کے لیے انہیں کووڈ 19 کے نمونے دکھانے کے بعد میٹھا پانی پیش کیا تاہم عام نمونوں کے بعد انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔ نیدرلینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان مکھیوں کو تب انعام دیا جاٹجٹ ہے جب یہ متاثرہ نمونہ پیش کرتی ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے عام شہد کی مکھیوں کو لیا اور کرونا وائرس کے مثبت نمونوں کے ساتھ مکھیوں میٹھا پانی فراہم کیا گیا۔ اور یہی تجربے کی بنیاد تھی کے شہد کی مکھیاں کرونا وائرس کے مثبت ہونے کو سونگھنے کے بعد میٹھا پانی حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ عام طور پر کروناوائرس کے مرض کی تشخیص کیلئے کئی گھنٹے درکار ہوتے ہیں مگر شہد کی مکھیوں کی کام کرنے کی رفتار برق جیسی ہے جس سے بہت جلد تشخیص کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ سب سے سستا طریقہ ہے اور انہوں نے ملک کے لیے موزوں ہے جن کے پاس کورونا ٹیسٹ کرنے کی جدید سہولت موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کو ذہین ترین مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے ساتھ ساتھ شہد کی مکھیاں کئی بڑے تجربات میں اپنے کارنامے دکھا چکی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *