امریکہ کی جانب سے بھارت پر پابندی لگا دی گئی

امریکہ کی جانب سے بھارت پر پابندی لگا دی گئی

ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے اہم پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھارت پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وائٹ ہاوس انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس سلسلے میں بیان جاری کیا گیا کہ بھارت پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا میں ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم بھارت پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس کا اطلاق 4 مئی سے شروع ہو جائے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے پھیلی جانے والی تباہ کاریوں کے باعث امریکہ کی جانب سے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے امریکہ آنے والی تمام فلائٹس پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں اور امریکہ میں مستقل رہائش کارڈ رکھنے والوں کو امریکہ واپس آنے کے لیے 4 مئی تک مہلت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار مئی کے بعد کسی کو بھی بھارت سے امریکا میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی بھر سے کوئی پرواز امریکہ آ سکے گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق چار مئی تک بھارت سے امریکہ آنے والے مسافروں کو اپنے کرونا ٹیسٹ کینگ ٹی وی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں میں شدید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس سے پیدا شدہ حالات کنٹرول سے باہر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لئے آکسیجن کی قلت پیدا ہوچکی ہے اور کرونا ویکسین کی قلت بھی پیدا ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *