انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں بری طرح سے تباہ کاریاں پیدا کرنے والی کرونا وائرس کی قسم کا نام” ڈبل میوٹنٹ” ہے۔ اس وقت پورے بھارت میں ڈبل میوٹنٹ نامی کرونا وائرس کی قسم پھیلی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں تباہ کاریاں بچانے والی کرونا وائرس کی قسم کا نام ڈبل میوٹنٹ ہے۔ ڈبل میوٹنٹ کرونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنی ہے جو کہ کیلیفورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائی گئی تھیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں پیدا شدہ کرونا وائرس کی قسم ڈبل میوٹنٹ کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد سے ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں پیدا شدہ توڑنا وائرس کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کے 8 مریض اسرائیل میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے کرونا وائرس کی قسم ڈبل میوٹنٹ کے خلاف سب سے موثر ترین کرونا ویکسین “فائزر بائیو این ٹیک” بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا شدہ تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہے۔ ایشیائی ممالک میں بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں دن بدن کرونا وائرس کے لاکھوں کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس کے تقریبا 1کروڑ 63 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں سے اب تک تقریبا 1 لاکھ 87 ہزار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 1 کروڑ 36 لاکھ کے قریب ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال بھارتی حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہی۔ اسپتالوں میں مزید مریضوں کے لیے جگہ خالی نہیں ہے تاہم دن بدن کیسز کی رپورٹ ہونے کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ مناسب علاج اور دیکھ بھال نہ ملنے کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر موت کی آغوش میں سوتے جا رہے ہیں۔