امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا کر سیاہ فام شہری کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار پر فرد جرم بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کیس کا فیصلہ امریکی عدالت میں 12 ججز کےبنچ کی جانب سے سنایا گیا۔ عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں امریکہ کے سابق پولیس افسر 45 سالہ ڈیرک شاوین پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سابق پولیس افسرڈیرک شاوین سفید فام طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق پولیس آفیسر ڈایرک شاوین پر تین الزامات کے مد میں فردجرم عائد کی گئی ہے جس میں سیکنڈ اور تھرڈ ڈگری قتل اور قتل کے عام الزامات شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق پولیس افسر ضمانت پر رہائی حاصل کر چکے تھے مگر کمرہ عدالت میں ججز کی جانب سے فیصلہ سناۓ جانے کی بعد ضمانت کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا اور پولیس افسر کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی پولیس آفیسر کو اگلے دو ماہ میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے اور اس کو 10 سال کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارج کے قتل کی کیس کے ٹرائلز گزشتہ تین ہفتوں سے جاری تھے تاہم امریکی عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد چارج فلائیڈ کے حامیوں میں خوشی کی لہر نظر آئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دوسری جانب امریکی صدر اور نائب صدر کیجانب سے جارج کے اہل خانہ کو عدالت کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ٹیلیفون بھی کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کہا گیا کہ ریاست میں کم سے کم انصاف تو موجود ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ اس سے مزید معنی خیز تبدیلی کے لمحات جنم لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک سیاہ فام امریکی شہری کو پولیس کی جانب سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی ویڈیو کے منظر عام آنے کے بعد پورے امریکہ میں احتجاج شروع ہوگئے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *