سندھ اسمبلی کے مزید 2 اراکین کورونا وائرس میں مبتلا

سندھ اسمبلی کے مزید 2 اراکین کورونا وائرس میں مبتلا

شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہےجب کہ دیگر ارکان میں پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صوبے میں اب تک 8 میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ بڑے بڑے ممالک جیسا کہ امریکہ،  چائنا اور برطانیہ اس  کی لپیٹ میں ہیں۔  پوری دنیا میں زیادہ تر بزرگ کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ شخص جس کا امیون سسٹم کمزور ہے  اس کے کرونا وائرس سے کا شکار ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *