پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ٹی ایم کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز دیگر لیگی ارکان کے ساتھ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ہونے والے اجلاس میں میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ فارمولے پر غور کیا جائے گا اور اجلاس کے دوران اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے متعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے پیش کردہ فارمولے کے تحت پارلیمنٹ میں حکومت پاکستان کی سخت مزاحمت کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *