ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن لگانے کے منصوبے پر پاکستان اور روس کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس میں موجود پاکستانی سفیر شفقت محمود اور روسی وزیر برائے توانائی کی جانب سے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن لگانے کے منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے تاہم پاکستان اور روس کے درمیان کیے گیس اس معاہدے سے نارتھ ساؤتھ گیس لائن کی تعمیر کے منصوبے میں مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس لائن منصوبہ 2015 سے لگاتار تاخیر کا شکار ہوتا آیا ہے۔ وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان طے پائے گئے اس معاہدے سے توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود کمپنیوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی تعمیل اور تکمیل کے لیے 60 دن کے اندر اندر مخصوص پاکستان اسٹریم گیس لائن ادارہ قائم کیا جائے گا۔ تاہم ان منصوبے کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں طے پانے والے اس معاہدے کے مطابق روس کی جانب سے اپنے خرچے پر گیس پائپ لائن کی تعمیر کرنی تھی اور پچیس سال کے بعد اس کو پاکستان کے حوالے کر دیا جانا تھا۔ طے شدہ پروگرام کے تحت روس اس معاہدے پر 75 فیصد رقم خرچ کرنے والا تھا جب کہ پاکستان کے حصے میں آنے والی رقم صرف 25 فیصد تھی۔ تاہم گذشتہ برس نومبر کے مہینے میں دونوں ممالک کی جانب سے انٹر گورنمنٹل معاہدے میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا تھا۔