ذرائع کے مطابق ملک کے پاکستان میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کی کرونا وائرس کی اقسام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اب تک جنوبی افریقہ کی کرونا وائرس کی قسم کے ساتھ کیسز جب کے بھارتی کرونا وائرس کی قسم کا ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے صوبائی وزارت صحت سندھ عذرا پیچوہو کی جانب سے کراچی میں جنوبی افریقہ کی کرونا وائرس کی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف کیا گیا تھا اور جس کی بعد میں تصدیق کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت برائے سندھ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ 57 افراد سے لئے گئے نمونوں پر سیرولوجیکل تحقیق عمل میں لائی گئی ہے۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں جنوبی افریقہ کی کرونا وائرس کی قسم کے 71 فیصد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کے برطانوی کرونا وائرس کی قسم کے کیسز کی تعداد 20 فیصد ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی قسم کی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے گھر پہلے سے نہ روکا گیا تو یہ کافی حد تک خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت سے آنے والے سفارتکاروں میں سے ایک سفارتکار کی بیوی میں بھارتی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ امریکی جریدے کی رپورٹ کی جانب سے بھارت میں موجود کرونا وائرس کو ڈبل میوٹنٹ کروناوائرس قرار دیا گیا تھا۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ کرونا وائرس سے کی مختلف اقسام کا مل جانا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی اس قسم کی وجہ سے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔