محکمہ تعلیم نے بچیوں کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے
یہ قدم بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے سرکاری مراسلے کے کےمطابق بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں کو وظائف دئیے جائیں گے
تفصیلات کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے
چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا گیاہے
اس کا مقصد میدانی علاقوں سمیت میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا ہے۔