ہری پور 10 ملین پودے لگانے کا کام شروع، وزیراعظم نے پودا لگا دیا

ہری پور 10 ملین پودے لگانے کا کام شروع، وزیراعظم  نے پودا لگا دیا

ذرائع کے مطابق ہری پور میں 10 ملین ٹری منصوبے کے تحت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پودا لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ہری پور میں 10 ملین ٹری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی گئی۔ دس ملین ٹری منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی جانب سے پروگرام کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دس بلین ٹری منصوبے کے تحت پودا لگایا گیا اور وزیراعظم عمران خان یونائیٹڈ نیشنز کے ماحولیاتی پروگرام کے متعلق بریفنگ لیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2021 کے ابتدائی مہینوں میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ایک ارب ٹری منصوبے کے تحت اب تک پاکستان میں 17 کروڑ پودے لگا چکی ہے جب کے 35 کروڑ پودے جون سے اگست تک لگائے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *