اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر تین روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر تین روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر گزشتہ روز تین روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر 26 مئی کو تین روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر تین روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر 28 مئی تک پاکستان میں قیام پذیر رہیں گے جبکہ 28 مئی تک پاکستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وولکن بوزکر پہلے ترک نژاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بنے ہیں۔ آپ سینئر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ سفارتکار بھی رہ چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو پاکستان کے دورہ کے دوران ایوان صدر میں پاکستان کے سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر حلف اٹھانے سے پہلے بھی ایک بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وولکن بوزکر کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے ملاقاتیں کی گئیں تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *