دیرینہ دشمنی یا کچھ اور، فائرنگ کرکے وکیل سمیت تین افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا

دیرینہ دشمنی یا کچھ اور،  فائرنگ کرکے وکیل سمیت تین افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا

ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے میں ایک ڈیرے پر موجود وکیل اور دیگر افراد پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ جس کے نتیجے میں وکیل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکیل سمیت تین افراد کے قتل کا واقعہ قصور راجہ جنگ کے نواحی علاقے حویلی مہتاب خان میں پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں ڈیرے پر موجود وکیل اظہر سانی ایڈوکیٹ او ایک خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ اظہر ثانی اپنے چند کلائنٹس اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ ڈیرے پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے کے اچانک کچھ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے ایڈوکیٹ اظہر ثانی، خاتون ثوبیہ اور مشتاق نامی ایک شخص جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی وجہ سے کاشف نامی شخص شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقدمہ درج کر کے فضائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور نامعلوم مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *