سائنس کے مطابق برڈ فلو آنے والے دنوں میں عالمی انسانی وباء کی شکل اختیار کرسکتا ہے
اسی باعث سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اب تک 46 ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو متاثر اور ہلاک کرنے والا یہ وائرس ایک عالمی وباء بن جاۓ گا
انہوں نے بتایا کہ H5N8 برڈ فلو وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے ممالک کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔
دسمبر 2020 میں روس کے ایک پولٹری فارم پر اس برڈ فلو وائرس سے 7 ملازمین متاثر ہوئے جس کی اطلاع بھی عالمی ادارہ کو دی گئی
اس میں تشویشناک بات یہ ہے کہ H5N8 برڈ فلو وائرس انسانوں کو متاثر کررہا ہے اور اگر یہ وائرس خود کو تبدیل کرکے پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور انہیں بیمار کرنے کے قابل ہے تو آنے والے مہینوں اور برسوں میں وہ مزید تبدیل ہو کر ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے انسان کو متاثر کرنے کے قابل ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ برڈ فلو وائرس پالتو مرغیوں اور بطخوں کے علاوہ جنگلی اور ہجرتی پرندوں میں بھی عام پایا جاتا ہے۔
اسکی درجنوں اقسام میں سے پانچ اقسام ہی انسان پر اثرانداز ہوئی ہیں
شی اور گاؤ نے خبردار کیا ہے کہ H5N8 وائرس کا تیز رفتار پھیلاؤ اور اس کی بدلتی ہوئی ماہیئت، دونوں ہی انسانوں کےلیے شدید خطرے کی علامت ہیں جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
اس بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ H5N8 وائرس اگلی انسانی وبا کا باعث بنے گا یا نہیں؟ اور اگر بنے گا تو کب؟