عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا،وزیر خارجہ

عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا،وزیر خارجہ

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا

انہوں نے کہا ہم امن چاہتے ہیں افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے وزیر خارجہ نے امریکی رپورٹ کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر کو واضح بےبنیاد کہیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں افواج کی موجودگی برقرار رکھنے کےلیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دی ہے

امریکی وزیردفاع نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کو اجازت دی یے کہ وہ افغانستان تک رسائی کے لیے پاکستانی فضائی اور زمینی حدود استعمال کر سکتے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *