پنجاب حکومت کے گرنے پر وفاقی حکومت بھی ختم کر دی جائے گی: فیصل واوڈا

پنجاب حکومت کے گرنے پر وفاقی حکومت بھی ختم کر دی جائے گی: فیصل واوڈا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرا دیتی ہے تو پاکستان تحریک انصاف وفاقی اسمبلی کو بھی توڑ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز میں چوہدری نثار باقی لوگوں کی طرح ہاتھ باندھ کر پیچھے نہیں کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ نواز کے لیے ایک سرپرائز کے طور پر ثابت ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثار پر کرپشن کا کوئی کیس بھی نہیں ہے۔ چوہدری نثار ایک دلیر شخص ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم عالمی سطح پر ہارنے پر کئی ارب روپے خرچ کر چکے ہیں۔ جب کے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے اس مقدمے کے لیے اربوں روپے خرچ کر دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مقدمہ ہارنے پر کک بیکس لیتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والے شخص نہیں ہیں وہ ہمیشہ پاکستان کے متعلق سوچتے رہتے ہیں۔

اپنی ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان قوم کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے اور اللہ کے کرم سے قوم کو بڑے نقصان سے بچائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *