ذرائع کے مطابق پاکستان میں تیار کی جانے والی کروناویکسین کو پاک ویک کا نام دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کی تیاری چینی کمپنی کین سائنو بائیو چائنا کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا لکھنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنی کی مدد کے ذریعہ تیار کی جانے والی کین سائنو ویکسین (پاک ویک) بننے کی خوشی میں این آئی ایچ پاک ٹیم اور اس کی لیڈرشپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی کرونا ویکسین نے تمام تر مشکل کوالٹی ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔ ہمارے ہاں بنائی گئی کرونا ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیش رفت ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار کردہ کروناویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن میں چینی کمپنی کین سائنو بائیو چائنہ کی جانب سے مدد کی گئی ہے۔