مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی طرز کے ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی طرز کے ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر دونوں ایک جیسے مسئلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے امریکی شہر نیو یارک میں کمیونٹی سے گفتگو کے دوران بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کرنے کے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کوئی سوداگر نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کشمیر کا کوئی سودا کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کا موقف آج بھی دو ٹوک ہے۔ ہم باعزت طریقے سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پڑوسی ملک سے بات کریں گے۔ ان کے پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہنا چاہتا ہے مگر ہمارے درمیان کچھ معاملات ہیں۔ ہم ان معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اگر مناسب حل نہ نکالا گیا مستقبل میں دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔

اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ ناکافی ہے۔ ہمیں اس طرح کے معاملات کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک کے دوسرے ممالک سے تعلقات اچھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی کیمپ میں نہیں جا رہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *