جہانگیر ترین گروپ کی آج وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی

جہانگیر ترین گروپ کی آج وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی جانب سے آج ضلع پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے کے لئے جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے ایک دوسرا وقت تشکیل دیا گیا ہے جس میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ اور نعمان لنگڑیال سمیت تین ارکان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بارہ بجے طے ہے۔ اس ملاقات میں جانگیر ترین گروپ کی جانب سے سردار عثمان بزدار کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے جائیں گے جب کے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جہانگیرترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں منعقد کیے جانے والے اجلاس کے متعلق اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین صوبائی اسمبلی میں وزیر نعمان لنگڑیال کے آفس میں جمع ہوں گے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران جہانگیرترین گروپ کی جانب سے سعید اکبر نوانی کے پنجاب اسمبلی میں خطاب کے لیے وقت دینے کی درخواست کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *