جمعے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مارکیٹس بند رکھی جائیں گی: تاجر برادری

جمعے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مارکیٹس بند رکھی جائیں گی: تاجر برادری

ذرائع کے مطابق آل پاکستان تاجر برادری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعۃ المبارک کے روز فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تمام تر مارکیٹس بند رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری فضائی حملے اور بمباری کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کے بمباری کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ظاہر یکجہتی کے لئے جمعۃ المبارک کے روز تمام تر مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی گئی ہے۔ دوران گفتگو خالد پرویز ملک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق خالد پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مسلمان حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت آن پڑی ہے اگر فلسطین کی سلسلے میں جنگ کرنا پڑی تو سب مسلمان اکٹھے ہو کر ساتھ چلیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز ملک کی جانب سے تمام تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اسرائیل کی بنائی گئی تمام پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کردیں اور دکانوں میں موجود اسرائیلی پروڈکٹس کو تلف کر دیا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *