اسرائیل اور فلسطین میں جاری کشیدگی پر سعودی عرب کا بیان بھی سامنے آگیا ہے سعودی عرب نے نہتے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے اوآئی سی کے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کی زمین ہے اس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاۂے گی
سعودی وزیر خارجہ نے اوآئی سی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئں
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں مداخلت کر کے اسرائیل کو روکنا ہو گا بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین ہے
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سخت مایوسی کا اظہار کیا اور غزہ میں شہریوں کی شہادت پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا
اسرائیل میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے ہیں جن پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا اور نوجوانوں پر فائرنگ کی مظاہروں کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہے
خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت آج دوسرے ہفتے بھی جاری ہے آج صبح اسرائیل نے 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے جس کے باعث شہیدوں کی تعداد 263 ہو گئ
حملوں میں اسپتال اور فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا سب سے بڑا نقصان کورونا ٹیسٹنگ کی واحد لیب تباہ کرکےکیا