ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کے لیے ویزے کی درخواست بھی جمع کرادی
انہوں نے بتایا کہ وہ فلسطین کی امدادی کاروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں فلسطینی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ملاقات میں فلسطینی سفیر نے بتایا کہ فلسطین میں دواؤں کی ضرورت ہے اس لیے انہوں نے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے رستے فلسطین جائیں گے
ایسے مشکل حالات میں ایدھی کی جانب سے دلیرانہ قدم اٹھایا گیا
اس سے قبل فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں ہیں ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کیا ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی۔ذرائع نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئی
واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل میں کشیدگی جاری ہے جو کہ اب شدت اختیار کرگئی ہے اس جارحیت کا آغاز اس وقت ہوا جب رمضان المبارک میں یوم القدس کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی مجاہدین میدان میں آگئے حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوئےغزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ 1440 افراد زخمی ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں ہسپتال بھی تباہ ہوگئے اور غزہ کی واحد کورونا ٹیسٹنگ لیب بھی تباہ کردی گئی
اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔