ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کردہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری بمباری اور فضائی حملوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے اور اب وہ ترکی پہنچ چکے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 20 مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منعقد کیے گئے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے میرے ساتھ فلسطین کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
دوران گفتگو شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ کے رستے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ اور میں ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہماری روانگی ہوئی میں دیر ہو رہی ہے ہم آج نہیں بلکہ کل روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر چپ نہیں بیٹھ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 21 مئی کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا بلاوا دیا جا چکا ہے
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری فضائی حملوں اور بمباری کی بدولت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں شرکت کیلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیر خارجہ بھی جا رہے ہیں۔